دیوالی پر گجرات میں آتشزدگی کے 25 واقعات

احمد آباد:ایمرجنسی مینجمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ای ایم آر آئی) نے اتوار کے روز کہا کہ دیوالی کی رات گجرات کے مختلف اضلاع سے آگ لگنے کے کل 25 واقعات رپورٹ ہوئے۔ہفتہ کو دیپاولی فیسٹیول منایا گیا۔ بہت سارے لوگوں نے اس موقع پرپٹاخے پھوڑ کر جشن منایا۔دہلی میں پابندی کے باوجودجم کرآتش بازی کی گئی ۔احمد آبادمیں مقیم ای ایم آر آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیوالی کی رات 25واقعات ہوئے۔یہ ادارہ ریاست بھر میں 108 مفت ایمبولینس خدمات انجام دے رہاہے۔احمد آباد میں پانچ کیسوں کے علاوہ سورت میں تین ، بھروچ ، راجکوٹ اور نرمدا میں دو کیس درج ہوئے۔احمد آباد شہرمیں فائرفائر حکام نے بتایا کہ اس سال دیوالی پر آگ لگنے کے واقعات پچھلے سال کے مقابلے کم تھے۔ای ایم آر آئی نے کہاہے کہ دیوالی کی رات میں بھی ریاست بھر میں سانس کی دشواریوں سے متعلق معاملات میں اضافہ دیکھا گیا۔ عام دنوں کے مقابلہ میں ان معاملات میں 55 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔دیوالی کی رات ریاست میں آگ لگنے کے متعدد واقعات ہوئے، اگرچہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔عہدیداروں نے بتایا کہ پٹاخے پھٹنے سے راج کوٹ کے ایک مکان میں آگ لگ گئی۔ تاہم آگ پرقابوپالیاگیااورکسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔احمد آباد اور بھروچ میں بھی آگ لگنے کے واقعات ہوئے ہیں۔