دورۂ آسٹریلیا:روہت شرما کی جگہ سریش ایئرکومل سکتی ہے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ

نئی دہلی:اس میں کوئی شک نہیں کہ وراٹ کوہلی کی عدم موجودگی میں ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کمزور ہوجائے گی۔ حالانکہ پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ اگر وراٹ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد ہندوستان واپس چلے گئے تو روہت شرما ٹیم میں ہوں گے جس سے ہندوستانی بیٹنگ میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا، لیکن رپورٹ کے مطابق روہت شرما کو ٹیسٹ سیریز میں کھیلنا مشکل لگ رہا ہے ۔ کیونکہ کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اور ٹیسٹ سیریز تک فٹ ہونے کی توقع بہت کم ہے۔ روہت شرما کا ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہ ہونا ہندوستان کے لیے بڑا جھٹکا ہے کیونکہ انہیں آسٹریلیائی سرزمین پر کھیلنے کا تجربہ ہے، اور اگر وہ ٹیم میں ہوتے تو اجنکیا رہانے کو وراٹ کی غیر موجودگی میں ان سے صلاح مل سکتی تھی ۔ جو فائدہ مند ہوتی۔ اب بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق روہت شرما اور ایشانت شرما دونوں ہی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے، دوسری طرف ٹیم انتظامیہ اب روہت شرما کی جگہ پر ٹیسٹ ٹیم میں شریس ائیر کورکھا ہے۔ شریس اس ٹیم کے ساتھ ہیں اور وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 25 سالہ شریس ایئرنے ابھی تک ہندوستانی ٹیم کے لیے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلاہے۔ اگر انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں جگہ مل جاتی ہے اور وہ ٹیسٹ میچ میں فائنل گیارہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ ہندوستان کے لیے ٹیسٹ ڈیبو کریں گے –

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*