دس لاکھ نوکریوں کاوعدہ کرنے والے کاروبارشروع کرناچاہتے ہیں،تیجسو ی یادوکے وعدے پرنتیش کمارکاطنز

شیرگھاٹی:آر جے ڈی لیڈرتیجسوی یادوکے 10 لاکھ نوکریوںکے وعدے پر حملہ کرتے ہوئے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے پیرکوکہاہے کہ کچھ لوگ بغیر جانکاری کے ملازمت کا وعدہ کررہے ہیں،لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ ملازمت دینے کے نام پراپناالگ کاروبار شروع کریں۔گیا کے شیرگھاٹی اور اورنگ آباد کے رفیع گنج میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نتیش نے کہاہے کہ کچھ لوگوں کو کچھ پتہ نہیں ہے اور وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ نوکریاں دیں گے۔پیسہ کہاں سے آئے گا؟انہوں نے کہاہے ایسا نہ ہو کہ وہ ملازمت دینے کے نام پر اپنا الگ کاروبار شروع کریں۔ تیجسوی یادونے نتیش کمارکواس پرچیلنج کیاہے کہ ان تمام چیزوں پرجہاں چاہیں بحث کرلیں۔نتیش کمار نے آر جے ڈی رہنما کو نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ جب انہیں 15 سال میں موقع ملا تو کتنے لوگوں کو ملازمت دی گئی؟ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے چھ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نوکریاں دی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ حزب اختلاف کے گرینڈ الائنس کے وزیراعلیٰ کے امیدوار تیجسوی یادونے کہاہے کہ ان کی حکومت قائم ہونے کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ میں 10 لاکھ ملازمتوں پرمہرلگے گی۔اسی دوران آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد کو نشانہ بناتے ہوئے نتیش کمارنے کہاہے کہ 15 سالوں میں آپ نے خواتین کے لیے کیاکیا؟گرچہ نتیش کمارنے مظفرپورشیلٹرہوم کیس کی ملزمہ کوٹکٹ دیاہے۔انہوں نے کہاہے کہ آج ہر گھر میں بجلی ہے،ہر گاؤں تک سڑک ہے اور بہار میں قانون کی حکمرانی ہے۔سہسرام اوراورنگ آبادکے کئی گائوں کی حقیقت سامنے آچکی ہے جہاں نل موجودہے اورپانی نہیں ہے اورجل نل اسکیم بری طرح مبینہ بدعنوانی کاشکارہوگئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ اب اگر موقع ملتا ہے تو 8-10 پنچایتوں پر جانوروں کے اسپتال بھی بنائے جائیں گے،ریاستی حکومت ادویات کی قیمت بھی ادا کرے گی۔گرچہ انسانوں کے اسپتالوں کی حالت بدترہے۔