دیوبند: مہلک بیماری کرونا وائرس کے چلتے آج دارالعلوم دیوبند نے بھی امتحانات کو مؤخر کردیا ہے واضح رہے کہ کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر ایک بار پھر ایس ٹی ایم اور سی او نے اعلی افسران کے ہمراہ ادارہ کے مہتمم مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی سے ملاقات کر بدلے ہوئے حالات میں سالانہ امتحانات کو کچھ وقت کیلئے مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ایس ڈی ایم دیویندر کمار پانڈے ، سی او چوب سنگھ، کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب اور نائب مہتمم مولانا عبد الخالق صاحب مدراسی سے ادارہ کے مہمان خانہ میں ملاقات کی ایس ڈی ایم. دیویندر کمار پانڈے نے بتایا کہ کرونا وائرس کا اثر ملک میں بڑھتا ہی جا رہا ہے کئی اموات ہوچکی ہیں اسلئے آپ لوگ بھی اپنے امتحانات کو مؤخر کردیں، جس پر آج مجلس تعلیمی نے فیصلہ کیا ہے کہ سالانہ امتحانات کو ہم فی الحال کیلئے مؤخر کررہے ہیں اور اب انشاءاللہ شوال میں ہی امتحانات ہوں گےـ
دارالعلوم دیوبند کےسالانہ امتحانات مؤخر
previous post