دارالحکومت میں بسوں کے لیے ہجوم،بازارمیں بھی بھیڑ

نئی دہلی:ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ 18 مئی سے ہی لاگوہوگیاہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کی گائیڈلائنس کے کے ذریعے کافی چھوٹ فراہم کی گئی ہے۔بازاراورپبلک ٹرانسپورٹ کھلنے کے بعدہی کیسزتیزی سے بڑھنے لگے ہیں،بازارمیں بھی ہجوم جمع ہونے لگاہے جس سے سوشل ڈسٹنسینگ اورلاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑرہی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں کئی تصاویرسامنے آ رہی ہیں۔ دہلی حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں کئی علاقوں میں چھوٹ فراہم کی ہے، جس کی وجہ سے دارالحکومت میں ٹریک پر زندگی لوٹ رہی ہے۔ دہلی میں آٹو، ٹیکسی، پرائیویٹ کیب کوچلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ آٹواورای رکشہ میں 1 مسافرکوبیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے جس کاجیب پراثرپڑنالازمی ہے۔ کیب میں دومسافر اور بس میں 20 لوگوں کو ایک بار میں سفر کرنے کی اجازت ملی ہے۔لیکن دارالحکومت میں ملی رعایت کے بعد موٹر سائیکل پر دو سواری بیٹھنے کی اجازت نہیں ملی ہے اس کے بعد بھی آج سردار پٹیل راستے کے پاس کچھ لوگ اپنے پیچھے موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے نظر آئے۔ بسوں میں چڑھنے کے لیے سوشل ڈسٹنیسنگ کم مینٹین کی گئی ہے۔