Home قومی خبریں سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز کا تازہ شمارہ منظر عام پر،اگلا شمارہ رفتگاں کے نام ہوگا

سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز کا تازہ شمارہ منظر عام پر،اگلا شمارہ رفتگاں کے نام ہوگا

by قندیل

پٹنہ (پریس ریلیز):دربھنگہ سے شائع ہونے والے ادبی رسالہ سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز کا تازہ شمارہ (اپریل تا جون 2021) منظر عام پر آ چکا ہے۔یہ اطلاع مدیر رسالہ ڈاکٹر منصور خوشتر نے دی ہے۔ اس شمارے میں احمد سہیل، منور رانا، پروفیسر شارب ردولوی، مشرف عالم ذوقی، پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی، ڈاکٹر صادقہ نواب سحر، ڈاکٹر اسلم جمشیدپوری،نذیر فتح پوری، انوار الحسن وسطوی،ڈاکٹر عبدالحی، ڈاکٹر زرنگار یاسمین، ضیا فاروقی، ڈاکٹر احسان عالم، ابراہیم افسر، سید محمود احمد کریمی،ڈاکٹر منصور خوشتر، خان محمد رضوان،ڈاکٹر صالحہ صدیقی،عارف حسن وسطوی،ڈاکٹر رشید جہاں انور،غلام نبی کمار اور ڈاکٹر امتیاز عالم کے مضامین شامل ہیں۔شموئل احمد، دیبک بدکی، سلمی جیلانی، ڈاکٹر مشتاق احمد وانی، مجیر احمد آزاد اور پرویز مانوس کے افسانے، ڈاکٹر مجبتی احمد کا انشائیہ اور منظومات کے حصے میں کرشن کمار طور، پروفیسر شاکر خلیق، حیدر وارثی، راشد طراز، عطاعابدی، سلیم انصاری، سلطان شمسی اور منصور خوشتر کی غزلوں سے مزین یہ شمارہ تسکین ذوق کا بھرپور سامان فراہم کرتا ہے۔ دربھنگہ ٹائمز کا یہ شمارہ ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس دہلی، بک امپوریم سبزی باغ پٹنہ، دفتر دربھنگہ ٹائمز پرانی منصفی دربھنگہ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ریویوڈ ایڈیٹر کامران غنی صبا نے بتایا کہ دربھنگہ ٹائمز کا اگلا شمارہ یادرفتگاں 2021 نمبر ہوگا۔ اس خصوصی شمارے میں کووڈ 19 کے عہد میں فوت ہونے والی ادبی شخصیات پر مضامین شائع کیے جائیں گے۔قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے مضامین 31 جولائی 2021تک ان پیج یا یونیکوڈ میں درج ذیل ای میل آئی ڈی پر ارسال فرمائیں:

[email protected]

 

 

 

You may also like

Leave a Comment