دربھنگہ ہوائی اڈے کی سروس جلدشروع ہونے کی امید

دربھنگہ:الیکشن کے دوران بہارکے لیے خوشخبری ہے۔ جلد ہی دربھنگہ ایئرپورٹ سے پروازیںشروع ہوسکتی ہیں۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے کہاہے کہ جلد ہی دربھنگہ ایئرپورٹ سے پروازیں شروع ہوجائیں گی۔ دربھنگہ ایئرپورٹ سے علاقائی رابطہ اسکیم کے تحت ہوائی جہاز کی پرواز جلد شروع ہوگی۔جلد ہی شہری ہوابازی کی وزارت اور بہارکے تعاون سے دربھنگہ ہوائی اڈے سے ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں تک ہوائی رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیانے بتایاہے کہ دربھنگہ ایئرپورٹ پر 92 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سول انکلیوتعمیرکیاجارہا ہے۔ ایک عمارت بنائی جارہی ہے جہاں کار پارکنگ کا انتظام کیاجائے گا۔