دارا شکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ کے زیر اہتمام بین الاقوامی ویبینار 26-27 ستمبر کو

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے دارا شکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ کی جانب سے ایک دوروزہ بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد 26-27 ستمبر کو کیا جارہا ہے، جس کا عنوان ہے: انفرادی و اجتماعی بحران کا سامنا کرنے میں عقید ہ کاکردار: کووِڈ کے بعد کی دنیا کے لئے مذہب کی افادیت۔ مرکز کے ڈائرکٹر پروفیسر علی محمد نقوی نے بتایاہے کہ دنیاکے متعددنامورمذہبی رہنماگرواورصوفی سنت ویبینار میں اظہار خیال کریں گے۔ ویبینار کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کریں گے۔ کوآرڈنیٹر پروفیسر اکبر حسین نے کہاکہ ویبینار میں مقالہ پیش کرنے کے خواہشمند اسکالر اپنے مقالہ کی تلخیص زیادہ سے زیادہ دو سو الفاظ میں بـذریعہ ای میل (profakbar6@gmail.com) 12؍ستمبر تک بھیج سکتے ہیں، جب کہ مکمل مقالہ 19؍ستمبر تک جمع کرناہے۔