دہشت گردی سے نمٹنا ہر قسم کے سیاسی اختلافات سے بالاترایک قومی فریضہ ہے:اردگان

انقرہ:صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ہرقسم کے سیاسی اختلافات اور روزمرہ کے بحث و مباحثوں پر فوقیت رکھتا ہے۔انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ قوم کی بقا اور مستقبل کی خاطر ترکی نے دہشت گردوں کے خلاف ہر قسم کے حربوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کی کمر توڑ دی ہے،جولائی سن 2015 سے اب تک اندرون و بیرون ملک جاری آپریشنز کے نتیجے میں ترک شہدا کی 10259 ہے جن میں 401 فوجی،443جینڈرمیری اہلکار،299پولیس اہلکار اور 116 علاقائی محافظ شامل ہیں،جبکہ اندرون و بیرون ملک اب تک مجموعی طور پر 12900 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں جبکہ گرفتار شدگان کی تعداد 17750 ہے۔صدر نے یاد دہانی کروائی کہ ہماری تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی کسی بھی علاقے یا قوم پر جبرا قبضہ نہیں کیا اور نہ ہی ایسا کرنے کا ارادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں انسانی اقدار،حق و انصاف اورآزادی و جمہوریت کا نام نہاد ڈھنڈورا پیٹنے والوں سے کہتا ہوں کہ پہلے اپنے کالے کرتوتوں کا چہرہ آئینے میں دیکھو۔