کرائم برانچ نے مرکز پرچودہ مقدمات میں چارج شیٹ دائرکی

نئی دہلی:کرائم برانچ نے حضرت نظام الدین میں مرکز سے متعلق کیس کے سلسلے میں ساکیت عدالت میں بارہ چارج شیٹ داخل کیں۔ ان مقدمات میں بارہ ممالک سے 41 غیر ملکی شہری ملزم ہیں۔ ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ویزاقوانین کی خلاف ورزی کی ، حکومت نے کورونا کے بارے میں جاری کردہ رہنما اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ پولیس نے ان میں کسی غیر ملکی شہری کو گرفتار نہیں کیا ہے۔اس کیس کی تفتیش کے دوران ، 915 غیر ملکی شہریوں کے خلاف پہلے ہی 47 چارج شیٹ عدالت میں دائرکی جاچکی ہیں۔یہ لوگ 35 ممالک کے شہری ہیں۔عدالت میں پولیس کے ذریعہ دائر بارہ چارج شیٹس میں ، ان غیر ملکی لوگوں پرہندوستان میں قواعد ، قوانین اورہدایات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیاگیاتھا۔ غیر ملکی لوگوںسے پہلے ہی پوچھ گچھ ہوچکی ہے۔ دہلی آنے والے 956 غیرملکی شہریوں کی تلاش کے لیے کرائم برانچ نے سخت محنت کی تھی ، جس کے بعد پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی۔ دوسری طرف شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے معاملے میں ، پولیس نے کارکارڈوما کورٹ میں طاہر کے خلاف دوچارج شیٹ داخل کی ہے۔جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ سازبازکے ملزم دیویندرسنگھ کوضمانت مل گئی ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*