Home قومی خبریں سی پی ایم نے کہا،20 نشستوں پر کھل کر دھوکہ کیاگیا،ایوان نہیں چلنے دیں گے

سی پی ایم نے کہا،20 نشستوں پر کھل کر دھوکہ کیاگیا،ایوان نہیں چلنے دیں گے

by قندیل

پٹنہ:بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے نتائج کے بعد عظیم اتحاد کے لیڈر الیکشن کمیشن اورانتظامیہ پرناراض ہیں۔سی پی ایم کے ایم ایل اے نے اپنے استقبالیہ پروگرام کے دوران کہا کہ اس بار کے انتخابات میں جمہوریت ٹوٹ چکی ہے۔ ہم اس بارے میں متحرک ہوں گے ، ہم کسی بھی قیمت پر ایوان کو چلنے نہیں دیں گے اور جب ایوان نہیں چلے گاتوحکومت بھی نہیں چلے گی ۔سمستی پور کے وبھوتی پور اسمبلی حلقہ سے منتخب ہونے والے سی پی ایم کے ایم ایل اے اجے کمار کا مقامی لوگوں نے خیرمقدم کیا۔ تقریب ختم ہونے کے بعد سی پی ایم کے ایم ایل اے اجے کمار نے کہا کہ اس انتخاب میں جمہوریت ٹوٹ چکی ہے۔ ہم اس کے بارے میں متحرک ہوں گے۔نتیجہ یہ نکلے گا کہ جن امور پر عوام نے ووٹ دیا تھا ان پر حکومت تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے جس طرح سے عوام کا مینڈیٹ لوٹ لیا گیا ، یہ پائیدار نہیں ہوگا ، کیوں کہ عوامی تحریک سب سے بڑی طاقت ہے۔ عوام آنے والے وقت میں اس کا جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ میں ہیرا پھیری کرکے 20 کے قریب اسمبلی حلقوں کے نتائج تبدیل کردیے گئے ۔ سی پی ایم کے ایم ایل اے اجے کمار نے کہا کہ جو نتیجہ آیا ہے وہ پائیدار نہیں ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment