دہلی میں کورونانے تمام ریکارڈتوڑے،تقریباََ29000نئے کیسزدرج

نئی دہلی:کجریوال سرکارکی لاپرواہی سے دہلی میں کوروناکی رفتارتیزہورہی ہے اوراب اس نے سارے ریکارڈتوڑدیے ہیں۔دہلی سرکارکی طرف سے باربارکہاجارہاہے کہ کوئی بات نہیں۔وزیرصحت کہہ رہے ہیں کہ ابھی بہت سے بیڈخالی ہیں۔ایسالگتاہے کہ دہلی سرکارمزیدحالات خرا ب ہونے کاانتظارکررہی ہے۔ہردن بڑھتے کیسزکے باوجودپابندیاں سخت نہیں کی جارہی ہیں۔یہاں تک کہ کجریوال سرکارنے ریڈالرٹ کاجو پیمانہ تیارکیاہے،وہ کب ہی پورا ہوچکاہے۔ میٹرواوربازارمیں سوشل ڈسٹنسنگ کانام ونشان نہیں ہے۔کجریوال انتخابات کی تیاری میں لگے ہیں۔ دہلی میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملک کے دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 28 ہزار 867 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ ایک دن میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ دہلی میں مثبتیت کی شرح بڑھ کر 29.21 فیصد ہوگئی ہے۔ دہلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94,160 تھی، جو تقریباً ساڑھے آٹھ ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ دہلی میں کورونا نے اب تک کا ریکارڈ توڑ دیا، 24 گھنٹوں میں 28,867 کیسز آئے، کسی ایک دن میں سب سے زیادہ (اس سے پہلے 20 اپریل کو 28,395 کیسز آئے تھے۔