کوویڈ۔19 سے نمٹنے کے لیے بھارت کو 59 ملین امریکی ڈالر کی امداد

واشنگٹن:ریاستہائے متحدہ امریکہ نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے بھارت کوتقریباََ 59 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔جمعرات کو محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ فنڈز کا استعمال ہندوستان کے متاثرہ لوگوں کی دیکھ بھال ، معاشروں میں صحت عامہ کے ضروری پیغامات پہنچانے اور نگرانی کو مضبوط بنانے کے ذریعے وائرس کوپھیلنے سے روکنے میں مدد میں ہوگا۔اس امدادکوہنگامی تیاریوں اور اس عالمی وباسے نمٹنے کے لییلئے مالی اعانت کے نئے میکانزم کو بڑھانے میں بھی استعمال کیاجارہاہے۔اس نے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ گذشتہ 20 سالوں میں امریکہ کی طرف سے بھارت کو فراہم کی جانے والی تقریباََ 2.8 بلین ڈالر کی امداد کا حصہ ہے ، جس میں 1.4 بلین ڈالر سے زیادہ کی طبی امدادبھی شامل ہے۔جنوبی ایشیاء میں ، امریکہ نے کووڈ۔19 سے نمٹنے کے لیے جن ممالک کو مدد فراہم کی ہے وہ ہیں افغانستان (18 ملین ڈالر) ، بنگلہ دیش (96 ملین ڈالر) ، بھوٹان (50 لاکھ ڈالر) ، نیپال (18 ملین ڈالر) ، پاکستان ( 94 ملین ڈالر) اور سری لنکا (1.3 ملین ڈالر)۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*