Home قومی خبریں کوروناوائرس ٹیسٹ میں بھارت پاکستان اور سری لنکا سے بھی پیچھے

کوروناوائرس ٹیسٹ میں بھارت پاکستان اور سری لنکا سے بھی پیچھے

by قندیل

نئی دہلی / ممبئی:حکومت کا ہدف مئی کے آخرتک روزانہ ایک لاکھ مریضوں کی جانچ کرنے کاہے۔ بڑاسوال ہے کہ کیا ہم اس ہدف کوپوراکرپائیں گے؟کیونکہ،ابھی ہم روزانہ تقریباََ30 ہزار جانچ ہی کرپارہے ہیں۔اس وقت وائرس سے متاثرممالک کی تعدادتقریباََ213 ہے۔ان ممالک میں فی دس لاکھ آبادی کے حساب سے بھارت صرف33 ممالک سے زیادہ ٹیسٹ کررہاہے جب کہ 38 ممالک کی جانچ کے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔سارک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرکہتے ہیں کہ ہمارے یہاں بہت ہی کم ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔آج کی صورت میں کم از کم ایک لاکھ ٹیسٹ روز ہونے چاہئیں۔گزشتہ تقریباََڈیڑھ ماہ میں 82کمپنیوں نے پی سی آر کٹ تصدیق کروانے کے لیے درخواست کی ہے۔ ان میں 17 کمپنیوں کوویلڈیٹ کیا گیا ہے. ان مشینوں اور کٹ کے نتائج درست ہیں۔کوئی شخص وارئرس مثبت ہے یا نگیٹو۔ یہ جانچ سے پتہ چلتاہے۔

You may also like

Leave a Comment