Home قومی خبریں کورونا وائرس:صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے :کیجریوال

کورونا وائرس:صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے :کیجریوال

by قندیل

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کورونا وائرس کے معاملے پرکہا کہ اب دہلی میں صورتحال قابو میں ہے، یہ دہلی والوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دہلی میں 15 ہزار کے قریب بستر ہیں اور کسی بھی طرح کی کمی نہیں ہے۔کورونا کی صورتحال پر دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آج دہلی میں 67 فیصد مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔اروند کیجریوال نے بتایا کہ اس سے پہلے اگر سو افراد کا ٹیسٹ ہوتا تو 31 افراد کورونا سے متاثر ہوتے لیکن آج صرف 13 افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ تاہم کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ کہ اس کو دیکھ کر کسی کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ابھی بھی سختی سے کام لیا جائے گا۔اروند کیجریوال نے کہا کہ کچھ ماہرین یہ کہہ رہے ہیں کہ کورونا کا قہر آکر چلا گیا ہے، لیکن میں لوگوں سے کہوں گا، ان پر توجہ نہ دیں۔ لوگ اب بھی ماسک پہنتے رہیں، ہاتھ دھوتے رہیں اور قوانین پر عمل کرتے رہیں، کیوں کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ صورتحال پھر خراب ہوجائے۔

You may also like

Leave a Comment