کورونا وائرس کی ابتدا کیسے ہوئی؟تحقیق کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کی ٹیم ووہان پہنچی

بیجنگ:کورونا وائرس کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کی ٹیم ووہان پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ٹیم کے  ووہان پہنچنے کی تصدیق ہوئی ہے ۔چند روز قبل چائنیزنیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈبلیو ایچ کی 10 ماہرین پر مشتمل ٹیم چینی سائنسدانوں کیساتھ مل کر کورونا وائرس کی ابتداء سے متعلق تحقیق کرے گی۔نیشنل ہیلتھ کمیشن نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا،تاہم ذرائع کا کہناہے کہ ڈبلیو ایچ اوکی ٹیم کو چین پہنچنے پر ممکنہ طور پر دو ہفتے کےلیے قرنطینہ کیا جائے گا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*