Home مقبول ترین کورونا وائرس:ہندوستان میں گزشتہ9 دنوں میں ہوئے 1 کروڑ ٹیسٹ

کورونا وائرس:ہندوستان میں گزشتہ9 دنوں میں ہوئے 1 کروڑ ٹیسٹ

by قندیل

نئی دہلی:ملک میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے روزانہ 85000 سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ اس دوران ہندوستان میں کورونا ٹیسٹنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں گذشتہ 9 دنوں میں 1 کروڑ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ہندوستان امریکہ کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والا ملک ہے۔ تاہم ہندوستان کی آبادی کو دیکھتے ہوئے فی دس لاکھ ٹیسٹ کے حساب سے ٹیسٹوں کی تعداد بہت کم ہے۔ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85362 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 5903932 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1089 مریض کورونا سے ہلاک ہوئے جبکہ اب کل تک 93379 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جن پانچ ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں میںسب سے زیادہ نئے کیسزدرج ہوئے ہیں ان میں مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ مہاراشٹرا میں کورونا کے 17794 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد آندھرا پردیش میں 7073، کرناٹک8655 ،تمل ناڈو میں 5,679، اوراتر پردیش میں 4,256 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 416 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں 86، اترپردیش میں 84، تمل ناڈو میں 72 اور پنجاب میں 68 اموات ہوچکی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment