ہندوستان میں کورونا کیسز 86 لاکھ سے متجاوز،مریضوں کی صحت یابی کی شرح 92.79 فیصد

کورونا وائرس:ہندوستان میں ایک دن میں 92605 نئے کیسز،94612 افراد صحت یاب

نئی دہلی:ہندوستان میں اتوار کے روز مسلسل دوسرے دن کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد متاثرہ مریضوں کی کی تعداد سے زیادہ ہے۔مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 94612 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد مریضوں کی صحت یابی کی شرح 79.68 ہوگئی ہے۔ اس دوران 92605 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 5400619 ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1133 مریضوں کی موت ہوچکی ہے، جس کے بعد ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد 86752 ہوگئی ہے۔ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 4303043 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب 1.61 فیصد ہے۔ابھی بھی ملک میں 1010824 افراد متاثر ہیں۔ یہ تعداد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد میں 18.72 فیصد ہے۔7 اگست کو ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست کو 30 لاکھ، 5 ستمبر کو 40 لاکھ اور 16 ستمبر کو 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق 19 ستمبر تک 63661060 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ہفتے کے روز 1206806 نمونوں کی جانچ کی گئی۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1133 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں 425 افراد، کرناٹک میں 114، اترپردیش میں 84، تمل ناڈو میں 66، آندھرا پردیش میں 58، مغربی بنگال میں 56، پنجاب میں 49، مدھیہ پردیش میں 42 اور دہلی میں 38 افراد ہلاک ہوئے۔وزارت صحت کے مطابق کورونا کے بعد سے ملک بھر میں 86752 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مہاراشٹر میں اموات کی سب سے زیادہ تعداد 32216 ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں 8751، کرناٹک میں 7922، آندھرا پردیش میں 5302، اتر پردیش میں 4953، دہلی میں 4945، گجرات میں 3302، پنجاب میں 2757 اور مدھیہ پردیش میں 1943 ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ 70 فیصد سے زیادہ اموات پہلے سے موجود بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔