کورونا کیسز ایک کروڑ سے متجاوز ،1.45 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق

کورونا وائرس:ہندوستان میں ایک دن 90632 کیسز، کل تعداد41 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی:کورونا وائرس کیسز کے روزانہ نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ پہلی بار ایک ہی دن میں 90000 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں (اتوار کی صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک) ریکارڈ 90632 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 41 لاکھ 13 ہزار 811 کو عبور کرگئی ہے وہیں اس دوران 1065 مریض ہلاک ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 70626 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطرناک وائرس سے 73642 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ایک دن میں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی بھی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اب تک ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ ملک میں اس وقت 862320 کیسزایکٹیو ہیں۔ یعنی ان کا علاج یا تو یا تو اسپتال میں چل رہا ہے یا وہ ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں صحت یابی کی شرح 77.32 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 20.96 فیصد مریض ایکٹیوہیں اور اموات کی شرح 2 فیصد سے نیچے 1.71 فیصد پر برقرار ہے۔ وہیں پازیٹیو کیسز کی شرح 8.29 فیصد ہوگئی ہے۔