کورونا وائرس:گذشتہ 24 گھنٹوں میں 83341 نئے کیسز، 1096 لوگوں کی موت

نئی دہلی:ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ دو دن سے ہر روز درج کیسزکی تعداد 80000 سے اوپر رہی ہے۔ 4 ستمبر بروز جمعہ کوکورونا کیسز 39 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 83341کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3936747 تک پہنچ چکی ہے۔ وہیں ایک دن میں 1096 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔اور اس وائرس کی وجہ سے اب تک ملک میں 68472 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔تاہم اس مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی 30 لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 77.14فیصد رہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66659 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3037151 ہے۔ وہیں کل کیسز میں فعال کیسزکی تعداد 21.11فیصدہے یعنی 831124 ہے۔ فی الحال شرح اموات 1.73فیصدہے۔پوزیٹیویٹی شرح 7.12فیصد ہے، جس کا مطلب ہے کہ تمام جانچوں میں سے 7.12فیصد کیسز مثبت آرہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1169765 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 46679145 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔