کورونا:شرح اموات میں مسلسل کمی کا تناسب برقرار

نئی دہلی:دنیاکے دیگر بہت سے ممالک کے مقابلے میں ہندوستان عالمی پیمانے پرکووڈ۔19 بیماری کی سب سے کم شرح اموات ( سی ایف آر ) والے ملکوں میں سے ایک ہے۔عالمی سطح پر آج کی تاریخ میں 3.3 فیصد کی شرح اموات(سی ایف آر) جاری ہے جبکہ ہندوستان میں یہ شرح 1.76 فیصد ہے۔ ہندوستان میں فی ملین آبادی پر اموات ، دنیا بھر میں سب سے کم میں سے ایک ہے۔ ایک جانب عالمی پیمانے پر فی ملین آبادی پر 110 اموات کا اوسط ہے جبکہ ہندوستان میں یہ اوسط فی ملین آبادی پر48 اموات کا ہے۔ برازیل اور برطانیہ میں یہ اوسط بالترتیب 12 اور 13 گنا زیادہ ہے۔کوویڈ انتظامیہ اور جوابدہی کی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر مرکزی حکومت نہ صرف کووڈ سے متعلق اموات کو روکنے کی کوشش کررہی ہے بلکہ کووڈ سے بہت زیادہ متاثر اور نازک حالت کیمریضوں کو معیاری طبی دیکھ بھال فراہم کرکے زندگی بچانے اور شرح اموات کو کم کرنے کے لئے بھی بھر پورکوششیں کررہی ہے۔ مرکزی اور ریاستی نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک بھر میں صحت سہولیات کو مربوط اور مستحکم کیاجاسکا ہے۔1.78 کووڈ کے مخصوص ہسپتال معیاری طبی دیکھ بھال فراہم کررہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے کلینک جاتی علاج کے پروٹوکول میں شامل دیکھ بھال کے معیارات کے رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں۔ شرح اموات کو کم کرنے کے لئے نازک حالت کے مریضوں کے کلینک جاتی انتظامیہ نے ا?ئی سی یو کے ڈاکٹروں کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے لئے نئی دلی کے اے آئی آئی ایم ایس میں ای آئی سی یو شروع کیا گیا ہے۔ہفتے میں دو بار، ہر منگل اور جمعہ کے روز ، ریاستی ہسپتالوں میں آئی سی یو میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے ، معلومات کے علمبردار اور ماہرین کے ذریعہ ٹیلی ویڈیو کنسل ٹیشن کے سیشن منعقد کیے جارہے ہیں ۔ یہ سیشن 8 جولائی 2020 سے شروع کئے گئے۔ آج کی تاریخ تک 17 ٹیلی -سیشن ہوچکے ہیں اور ان میں 204 اداروں نے شرکت کی ہے۔ شدید بیمار مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی آئی سی یو، کلینک جاتی کی انتظامیہ کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نئی دہلی کے اے آئی آئی این ایس نے وزارت صحت کی شراکت کے ساتھ اکثر پوچھے جانے والے سوالات( ایف اے کیوز)تیارکرلیے ہیں۔ ان کوصحت اور خاندان بہبود کی وزارت کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ یہ ایف اے کیوزنوعیت کے اعتبار سے بہت با عمل ہے انہیں آئی سی یو میں کووڈ سے بہت زیادہ متاثر مریضوں کی دیکھ بھال میں کلینک جاتی انتظامیہ کے دوران تجربے اور معلومات بنیاد پر تیار کیاگیا ہے۔ چونکہ علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو در پیش نئے چیلنجوں اور نئی تشویش نیز ان کے ذریعہ ان پر توجہ مرکوز کرنے کے نتیجے میں، اس دستاویز کو معلومات شامل کرتے ہوئے مناسبت سے اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔