کورونا سے نمٹنے کےلیے فرضی دعوؤں کے بجائے شفاف پالیسی اپنائے یوپی حکومت:پرینکاگاندھی

کورونا سے نمٹنے کےلیے فرضی دعوؤں کے بجائے شفاف پالیسی اپنائے یوپی حکومت:پرینکاگاندھی
نئی دہلی:کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کے روز لکھنؤ میں کورونا وائرس کیس میں اضافے کے پس منظر میں کہا کہ اترپردیش بی جے پی حکومت کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے فرضی دعوے کرنے کے بجائے ٹھوس اور شفاف پالیسی اپنائے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ لکھنو میں بیٹھ کر اتر پردیش حکومت کورونا سے لڑنے کے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن وہاں سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر ان کے دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ ریاست میں کورونا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت کو جھوٹے دعوے کرنے کے بجائے مضبوط اور شفاف پالیسیوں کے ساتھ کام کرنا ہوگا، کچھ دن پہلے ہی لاکھوں بستر کے دعوے کئے گئے تھے لیکن جیسے جیسے کورونا معاملات بڑھتے جارہے ہیں، اسی طرح بدانتظامی کے معاملات بھی سامنے آرہے ہیں۔