کورونا سے متاثر کچھ لوگوں میں سماعت کی صلاحیت ختم ہونے کی شکایتیں

لندن:کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے کچھ مریضوں میں اچانک بہرے پن کی شکایت پیدا ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے۔ برطانیہ میں ’یونیورسٹی کالج لندن‘ کے ماہرین سمیت سائنس دانوں کے مطابق اس انفیکشن کی وجہ سے بہرے پن کی شکایت پیدا ہونے کی وجہ سے سے بیداری بہت ضروری ہے، کیوں کہ اسٹیرائڈز کے ذریعہ مناسب علاج سے اس شکایت کو دور کیا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ واضح نہیں ہے، لیکن فلو جیسے وائرل انفیکشن کے بعد بھی اسی طرح کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔بی ایم جے کیس رپورٹس جریدہ میں شائع ہونے والی تحقیق میں ایک 45 سالہ شخص کا ذکر ہے جو دمہ کا مریض ہے۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے کے بعد اس کی سماعت کی صلاحیت اچانک ختم ہوگئی۔ اس شخص کو انفیکشن سے پہلے سماعت میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ اس شخص کو سٹیرایڈز گولیاں اور ویکسین دی گئیں، جس کے بعد اس کی سماعت کی صلاحیت جزوی طور پر واپس آگئی۔ محققین نے ایک تحقیق میں کہاکہ لوگوں کی بڑی تعداد میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے، بہرے پن کے مسئلے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاکہ اس بیماری کا پتہ لگاکراس کا علاج کیا جاسکے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*