کوروناسے لڑنے کے بجائے وزیراعظم الیکشن لڑرہے ہیں،عوام سبق سکھائے گی:کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے ہفتے کے روز الزام لگایاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کورونا کی وبا سے نمٹنے کے بجائے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔پارٹی کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہاہے کہ وزیر اعظم دہلی میں اپنا کام کریں اور چیف منسٹروں کے ساتھ ہم آہنگی کرکے کورونا پرحکومت کی تیاری کرائیں۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم دہلی میں قیام پذیرنہیں ہیں اور وہ کورونا کی وبا کی صورتحال سے نمٹنے کے بجائے مغربی بنگال میں ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ان کی طرف سے یہ حیرت انگیز نظر آرہا ہے۔پی چدمبرم نے کہاہے کہ مجھے امید ہے کہ مغربی بنگال کے عوام اس کانوٹس لیں گے اور انہیں ایک حیران کن جواب دیں گے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری اجے ماکن نے بھی دعویٰ کیاہے کہ وزیر اعظم سراسر غفلت برت رہے ہیں جس کے لیے عوام سبق سکھائیں گے۔