Home قومی خبریں مہاراشٹر:کرونا پازیٹوخاتون کو مردہ سمجھ لیا گیا، آخری رسوما ت سے قبل اٹھ کھڑی ہوئی!

مہاراشٹر:کرونا پازیٹوخاتون کو مردہ سمجھ لیا گیا، آخری رسوما ت سے قبل اٹھ کھڑی ہوئی!

by قندیل

بارہ متی :مہاراشٹر کے بارہ متی ضلع کی رہنے والی ایک بزرگ خاتون آخری رسومات سے قبل ارتھی سے اچانک کھڑی ہوئی۔ 76 سالہ خاتون کا تعلق بارہ متی کے گاؤں مدھالے سے ہے۔ اس مذکورہ خاتون کو مردہ سمجھ لیا گیا تھا اور اس کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھی ۔ شکونتلا گائک واڑ نامی اس خاتون کچھ دن پہلے کورنا پازیٹو ہوئی تھی۔ یہ خاتون کورونا سے متاثر ہونے کے بعد سے گھر میں ہو م آئی سولیشن میں تھی ، لیکن اس کی طبیعت بگڑ گئی، بعد میں اسے نجی اسپتال میں داخل کرنے کے لیے 10 مئی کو اسپتال لایا گیا ، لیکن اہل خانہ کو اس خاتون کے لیے بیڈ نہیں ملا۔ رپورٹ کے مطابق اہل خانہ ایمبولنس میں بیڈ کا انتظار کررہے تھے کہ اسی دوران وہ بیہوش ہوگئی، اہل خانہ کو لگا کہ خاتون کی موت ہوگئی ہے، خاتون کو گھر لے آئے اور آخری رسومات کی تیاری کرنے لگے ،اسی دوران خاتون رونے لگی ، اوراپنی آنکھیں کھولیں، یہ دیکھ کر آس پاس کے لوگ حیرت زدہ ہوگئے اور پھر فوری طور پر اسپتال لیکر پہنچے پولیس اہلکار سنتوش گائکواڑ نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔

You may also like

Leave a Comment