Home قومی خبریں کورونا پر قابو پانے میں ناکامی،اپوزیشن کے خط پرجے پی نڈاکاجوابی خط،حزب مخالف پرگمراہ کرنے کاالزام

کورونا پر قابو پانے میں ناکامی،اپوزیشن کے خط پرجے پی نڈاکاجوابی خط،حزب مخالف پرگمراہ کرنے کاالزام

by قندیل

نئی دہلی:بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے منگل کو کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ کوویڈ 19 کے خلاف جاری لڑائی میں لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں اور خوف کی ایک جھوٹی فضاپیدا کررہے ہیں اورانھوں نے کہاہے کہ بحران کے اس دور میں راہل گاندھی اور ان کے رہنماؤں کا برتاؤ دھوکہ دہی اور فریب کاری کے لیے یاد رکھا جائے گا۔جب کہ خط وزیراعظم،صدرجمہوریہ کولکھاجارہاہے لیکن برا نڈاجی کولگ رہاہے۔سرکارکے جواب دینے کی بجائے پارٹی بھڑکانے کاالزام لگارہی ہے جب کہ بنیادی سوال کیاگیاتھاجوہرشہری کی زبان پرہے۔نڈا نے جوابی الزامات کانگریس کے صدر سونیا گاندھی کو چار صفحے کے خط میں لگائے۔کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کوویڈ۔19 کو سنبھالنے کے لیے ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ بی جے پی صدر نے کانگریس کے وزرائے اعلیٰ اورپارٹی کے دیگر رہنماؤں پر ویکسین کے بارے میں الجھن پیدا کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاہے کہ یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں پیدا کی گئی ہے جب ملک بحرانوں سے دوچار ہے اور وہ بھی صدیوں میں ایک بار وبا کے آنے کے بعد۔انہوں نے کہاہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں عالمی وبا سے سائنس پر غیر متزلزل اعتماد ، جدت کی حمایت ، تعاون پر مبنی وفاق سے نمٹا جا رہاہے۔نڈا نے کہا کہ بحران کے اس دور میں وہ کانگریس کے رویہ سے رنجیدہ ہیں لیکن حیرت زدہ نہیں ہیں۔کانگریس کی اعلیٰ پالیسی بنانے والی تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے پیر کو ملک میں کورونا وبا کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کواپنی غلطیوں کو قبول کرنا چاہیے اور اس کے خلاف پوری طرح لڑنا چاہیے۔سی ڈبلیو سی کے ڈیجیٹل اجلاس میں منظور کی جانے والی قرار داد میں یہ بھی الزام لگایاگیاہے کہ مرکزی حکومت نے کورونا کی وبا کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریوں کونہیں نبھایا ہے اور دیگر اقدامات کی پوری ذمہ داری ریاستوں پر چھوڑ دی ہے۔

You may also like

Leave a Comment