Home قومی خبریں کورونا میں ریلائنس نے اپنے ملازمین کے لیے مدد کاہاتھ بڑھایا ،کمپنی متوفی ملازمین کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی مالی مدد دے گی

کورونا میں ریلائنس نے اپنے ملازمین کے لیے مدد کاہاتھ بڑھایا ،کمپنی متوفی ملازمین کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی مالی مدد دے گی

by قندیل

نئی دہلی: کورونا مہاماری کے چلتے جب ملک کی معیشت کا پہیہ تھم سا گیا ہے اور بیشتر عوام کو مالی دشواریوں کا سامنا ہے، ایسے میں ریلائنس انڈسٹریز نے اپنے نصب العین’ ریلائنس میں ملازمین اور ان کے خاندان سب سے پہلے‘ کو آگے بڑھاتے ہوئے اور ’ ایک ریلائنس پریوار‘ کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے اپنے ملازمین کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز نے کورونا وبا کی زد میں آنے والے اپنے تمام ایسے متوفی ملازمین کے لئے جو پے۔ رول پر نہیں تھے ، ان کے لواحقین کو 10لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز نے آج اعلان کیا کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے ملازمین کے سبھی بچوں کی گریجویشن تک کی پڑھائی سے متعلق 100 فیصدی خرچا کمپنی اٹھائے گی۔ کمپنی متوفی ملازمین کے خاندان کو 5 سالوں کی تنخواہ دی دے گی۔ اس کے علاوہ ریلائنس انڈسٹریز نے ملازمین کے شریک حیات، والدین اور بچوں کو زندگی بھرمیڈیکل کوریج دینے اور سبھی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے ویکسین کا بھی بھروسہ دلایا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے اپنے تمام ملازمین کو لکھے ایک مکتوب میں انہیں بھروسہ دلایا کہ ایک رلائنس پریوار کے طور پر مصیبت کی اس گھڑی میں کمپنی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہو ں نے کہا حالانکہ وقت مشکل ہے، ہمیشہ یہ ضرور یاد رکھیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں ،ریلائنس پریوار ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑاہے۔ ایک ٹیم کے طور پر اپنے اتحاد کامظاہرہ کرنے کے لیے ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ہم اس وقت تک اس وبا کے خلاف لڑتے رہیں گے جب تک ہم اس کے خلاف لڑائی جیت نہیں جاتے۔

You may also like

Leave a Comment