Home قومی خبریں کورونا کو ختم کرنے کے لیے ہنومان چالیسا پڑھیں:پرگیہ سنگھ ٹھاکر

کورونا کو ختم کرنے کے لیے ہنومان چالیسا پڑھیں:پرگیہ سنگھ ٹھاکر

by قندیل

بھوپال:بی جے پی کی متنازعہ ممبرپارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے ہنومان چالیساکے ذریعے کورونا کوختم کرنے کی اپیل کی ہے۔بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نے لوگوں سے 5 اگست تک دن میں پانچ بار ہنومان چالیساپڑھنے کو کہا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس سے دنیاسے کورونا وباختم ہوجائے گی۔پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے ہی گوڈسے کی تعریف کی جس کے بعدبی جے پی لاجواب ہوگئی تھی اوروزیراعظم نے سرزنش کی تھی۔ ملک میں کورونا وائرس کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں متاثرہ کوویڈ 19 کی تعداد 13.5 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔بتادیں کہ ایودھیامیں رام مندر کی تعمیرکے لیے’’ بھومی پوجن‘‘ 5 اگست کوکیاجاناہے۔ بھومی پوجن کی تیاریاں زوروں پرہیں۔بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ، پرگیہ ٹھاکر نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ آئیے ہم سب مل کرکورونا کی وباکو ختم کرنے کے لیے لوگوں کی صحت کے لیے روحانی کوشش کریں۔ آج سے 5 اگست شام 7 بج کر شام گھروں میں 5 بار ہنومان چالیساکاپاٹھ پڑیں۔ 5 اگست کو آرتی والے گھروں میں چراغ روشن کرکے رسم ختم کریں۔

You may also like

Leave a Comment