کورونا کی وجہ سے چار دھام یاترا منسوخ ، یاترا 14 مئی سے شروع ہونی تھی

نئی دہلی:ملک میں کورونا مریضوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر آنے والی چاردھام یاترا منسوخ کردی گئی ہے۔ یاترا کا آغاز 14 مئی سے ہونا تھا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے آج اس بارے میں معلومات دی۔ یاترا منسوخ کرنے کے بارے میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ت سنگھ راوت نے کہا کہ ریاست میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر یاترا ملتوی کردی گئی ہے۔ وہاں صرف پجاری ہی پوجا پاٹ کرسکتے ہیں۔ پورے ملک کے عوام کے لئے چاردھام یاترا کو ابھی کے لئے بندکیا جاتا ہے۔وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ کورونا مدت کے دوران سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔ واضح ہو کہ 14 مئی کو چار دھام یاترا یمونوتری مندر کے افتتاح کے ساتھ ہی شروع ہونا تھا۔ گذشتہ سال بھی اتراکھنڈ حکومت نے کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے چار دھام یاترا پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومت نے یکم جولائی سے عقیدت مندوں کے لئے چار دھام یاترا کا آغاز کیا۔ جولائی کے آخری ہفتے میں ریاستی حکومت نے دیگر ریاستوں کے عقیدت مندوں کو کچھ شرائط کے ساتھ چار دھام یاترا کرنے کی اجازت دی۔