Home قومی خبریں کورونا کی تیسری لہر کا قوی امکان ، جنگی سطح پر تیاری کررہے ہیں: کیجریوال

کورونا کی تیسری لہر کا قوی امکان ، جنگی سطح پر تیاری کررہے ہیں: کیجریوال

by قندیل

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے امکانات زیادہ ہیں اور ان کی حکومت اس سے نمٹنے کے لیے جنگی سطح پر تیاری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر پر برطانیہ سے اشارے مل رہے ہیں۔ 45 فیصد ٹیکے لگنے کے باوجود وہاں کیسزبڑھ رہے ہیں، لہٰذا ہم اس سے لاپرواہی نہیں کرسکتے ہیں۔کجریوال نے نو اسپتالوں میں مشترکہ طور پر 22 نئے پی سی اے آکسیجن پلانٹوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج دہلی کے نو اسپتالوں میں لگائے گئے یہ آکسیجن پلانٹ کورونا سے لڑنے کے لیے ہماری تیاری کو مستحکم کریں گے۔ وزیر اعلی نے خبردار کیا کہ کرونا وائرس کے وبا کی تیسری لہر کا قوی امکان ہے۔اس سے نمٹنے کے لیے ہماری حکومت جنگی بنیادوں پر تیاری کر رہی ہے۔ کجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے آکسیجن ٹینکر بھی خرید رہی ہے۔ دہلی کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے مل کر کورونا کی دوسری لہر کا سامنا کیا اور اس پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ہم دعا کرتے ہیں کہ کوڈ کی تیسری لہر ہم پر اثر دارنہ ہو، لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو دہلی کو دوبارہ مل کر لڑنا ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment