کرونا کی دوسری لہر سے ملک بھر میں 776 ڈاکٹروں کی ہوئی موت

نئی دہلی: ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 776 ڈاکٹروں کی موت ہوئی ، جن میں سے 115 ڈاکٹر بہار کے تھے۔انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کرونا کی دوسری لہر کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں 109 ڈاکٹرکی موت ہوئی۔ انڈین میدیکل ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق کرونا کی دوسری لہر کے دوران دہلی میں 109 ، بہار میں 115 ، مغربی بنگال میں 62 ، تامل ناڈو میں 50 ، آندھرا پردیش میں 40 ، آسام میں 10 ، گجرات میں 39 اور جھارکھنڈ میں39ڈاکٹروں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں 16 ، مہاراشٹر میں 23 ، اڈیشہ میں 34 ، راجستھان میں 44 اور تلنگانہ میں 37 ڈاکٹروں کی موت ہوئی ہے۔ واضح ہو کہ جمعہ کے روز لگاتار تیسرے دن بھی ملک میں 50 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز درج کیے گئے ۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51667 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 1329 متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کو 54069 منگل کو 50848 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔