نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے اتوارکے روزکہاہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ ٹل نہیں پایا ہے اور اب بھی اتنا جان لیواہے جتناابتدائی دورمیں تھا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پوری طرح سے احتیاط برتیں۔آل انڈیاریڈیوپراپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’من کی بات‘‘کے67 ویں سیشن میں لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات شیئرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کوروناوائرس کی وباکے دوران اہل وطن کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔یہ بہت ساری جگہوں پرتیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہمیں بہت چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ کورونا وائرس اب بھی اتنا مہلک ہے جتنا ابتدامیں تھا۔ لہٰذا ہمیں پوری نگہداشت کرنی ہوگی۔مودی نے کہاہے کہ پچھلے چند مہینوں میں جس طرح سے پورے ملک نے متحداورکورونا وائرس کا مقابلہ کیا ہے اس نے بہت سے خدشات کو غلط ثابت کیاہے۔انہوں نے کہاہے کہ ملک میں اس وباسے شفاکی شرح دوسرے ممالک سے بہترہے۔نیزکوروناوائرس کے انفیکشن سے اموات کی شرح دنیاکے بیشتر ممالک کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یقینی طور پر ایک بھی فرد کو کھونا افسوسناک ہے ، لیکن ہندوستان اپنے لاکھوں شہریوں کی جان بچانے میں بھی کامیاب ہوگیاہے۔کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لیے وزیر اعظم نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ چہرے کے ماسک کا استعمال کریں ،دو گز پر عمل کریں ، بار بار ہاتھ دھوئیں ، کہیں بھی تھوکنے سے بچیں۔ساتھ ہی مکمل صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارے ہتھیار ہیں جوہمیں کوروناسے بچاسکتے ہیں۔ایک شہری کی حیثیت سے ، ہمیں اس سے توجہ نہیں ہٹانی چاہیے اورکسی کو بھی اسے لینے نہیں دیناچاہیے۔مودی نے یہ بھی کہایہ کہ پریشانی کی وجہ سے ، کچھ لوگ اس وقت ماسک کو ہٹاتے ہیں جب اس کی ضرورت ہو۔ انہوں نے کہاہے کہ ایسے لوگوں کو کوروناجنگجوؤں سے سیکھنا چاہیے جوگھنٹوں ماسک پہن کر لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ جہاں ایک طرف وطن عزیز کو پوری چوکسی کے ساتھ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنا ہے ،دوسری طرف سخت محنت سے اپنے کام کو تیز کرنا ہوگا اور اسے ایک نئی بلندی پر بھی لے جانا ہے۔وزیر اعظم نے کورونا دور کے دوران لوگوں کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے زیتونا بیگم اور اننت ناگ کے بلدیہ صدر محمد اقبال کے ذریعہ کئے گئے کام کی تعریف کی۔مودی نے اس عرصے کے دوران ایک ’’مثبت‘‘ نقطہ نظر اپناتے ہوئے ، بہار ، جھارکھنڈ اور شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف گروہوں کی صلاحیتوں اور ہنر کی بنیاد پر نئے تجربات کرنے پر بھی ان کی تعریف کی۔مودی نے بہارکے کچھ نوجوانوں کو اپنے دیہات میں کی کاشت کرنے کی تعریف کی اور کہاہے کہ لوگوں کی ایسی ہی کوششوں نے خود کفالت کی راہیں کھول دی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ خودکفالت کی بات ہے۔وزیر اعظم نے کہاہے کہ اس بار بھی 15 اگست کو وبائی امراض کی اس تباہی کے درمیان کورونا وائرس مختلف حالات میں ہوگا۔انہوں نے وطن عزیز سے اپیل کی کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر اس وبا سے آزادی کا عہد کریں ، خودکفیل ہندوستان کا عہد کریں، کچھ نیا سیکھنے اور سکھانے کا عزم کریں اور اپنے فرائض کی پاسداری کا عہد کریں۔وزیر اعظم نے دسویں اوربارہویں کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء کوبھی مبارک باددی ہے۔