ہندوستان میں کورونا کیسز 86 لاکھ سے متجاوز،مریضوں کی صحت یابی کی شرح 92.79 فیصد

کورونا کے کل49.30 لاکھ کیسز،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83809 نئے کیسز،1054 اموات

نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 49 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران (پیر کی صبح آٹھ بجے سے منگل صبح آٹھ بجے تک)83,809ہزارنئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 49,30,236تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں 990061 مریض کیسز ہیں۔ یعنی یا تو وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں یا ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔پہلے ایک لاکھ کی تعداد کو مکمل کرنے میں 110 دن لگے تھے اور اگلے 15 دنوںمیں دو لاکھ سے زیادہ کیسز ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 229 دنوں میں ہم 50 لاکھ کے اعداد و شمار سے چند قدم دور ہیں۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اس خطرناک وائرس کی وجہ سے 1054 کی موتیں ہوچکی ہیں اور 79292 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ جہاں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 80776 ہوگئی ہے، وہیں 3859399 صحت یاب ہوئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق اب تک ملک میں 58312273 افراد کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1072845 افراد کے نمونے لئے جاچکے ہیں۔