کورونا بحران میں مدد کے لیے آگے آئے ہیرا تاجر ،32 متاثرہ خاندانوں کو دیا چیک

سورت:گجرات کے سورت میںہیرے کا بہت بڑا کاروبار ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈایمنڈ انڈسٹری سے جڑے کئی لوگوں کی نوکری چلی گئی۔ نوکری ختم ہونے کی وجہ سے کچھ لوگوں نے خودکشی کرلی۔ وہیں کچھ لوگ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ سورت کی ڈایمنڈ انڈسٹری اب ان متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے آگے آئی ہے۔ اہل خانہ کو مالی مدد دی جارہی ہے۔ڈائمنڈ کے کاروبار سے وابستہ تاجرلوگوں کو چیک دے رہے ہیں۔ اس بارے میں ایک تاجرشخص نے کہاکہ ہم متاثرہ خاندانوں کو 10 ہزار سے 35 ہزار روپے تک دے رہے ہیں۔ ہم نے 37 خاندانوں کا سروے کیا اور 32 خاندانوں کی مدد کی۔واضح رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے 1365 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 112336 ہوگئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ نے بتایا کہ کورونا کے مزید 15 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے ریاست میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3198 ہوگئی ہے۔ اس دوران 1335 افراد کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ، جس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 92805 ہوگئی ہے۔