نئی دہلی:گزشتہ دو دنوں سے یومیہ 10 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کرنے کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے بھارت نے یومیہ جانچ کے معاملے میں غیرمعمولی اضافہ درج کیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11.7 لاکھ (11 لاکھ 72 ہزار 179) ٹسٹ کیے گئے ہیں۔اس حصولیابی کی بدولت اب تک ٹسٹ کی مجموعی تعداد 4.5 کروڑ (4 کروڑ55 لاکھ9 ہزار 380) سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس سے ملک میں کووڈ-19 کے یومیہ ٹسٹ میں غیرمعمولی اضافے کا اظہار ہوتا ہے۔جہاں 30 جنوری کو روزانہ محض 10 ٹسٹ ہی ہوپاتے تھے۔ آج ٹسٹ کا یومیہ اوسط 11 لاکھ یومیہ سے زیادہ ہے۔بھارت میں یومیہ ہونے والے ٹسٹ کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ٹسٹ کی تعداد میں سے ایک ہے۔ اس بڑے پیمانے پر مختلف علاقوں میں مسلسل ٹسٹ کی وجہ سے روزانہ مرض کی ابتدا ہی میں تشخیص میں مدد ملتی ہے اور اس کی وجہ سے مریضوں کو الگ کرنے اور موثر طریقے سے انہیں داخل اسپتال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے شرح اموات میں بھی کمی آتی ہے۔ زیادہ بڑی تعداد میں ٹسٹ کا نتیجہ پازیٹیو شرح کو بھی کم کرنے کی شکل میں برآمد ہوتا ہے۔ٹسٹنگ کے عمل میں یہ زبردست اضافہ غالباً ملک بھر میں ٹسٹنگ لیب کے مساوی اور تیز تر توسیع کے سبب ممکن ہوا ہے۔ آج ملک میں 1623 لیب ہیں، جن میں سے 1022 لیب سرکاری شعبے کے اور 601 لیب پرائیویٹ شعبے کے ہیں۔