Home قومی خبریں میڈیا کے ذریعے پھیلائی گئی کرونا کی دہشت سے نالاں جوڑے نے خودکشی کرلی 

میڈیا کے ذریعے پھیلائی گئی کرونا کی دہشت سے نالاں جوڑے نے خودکشی کرلی 

by قندیل

 

منگلورو :کسی نے شاید یہ سوچا ہوگا کہ کورونا کے متعلق میڈیا کی خبریں لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کریں گی۔ لیکن اسی طرح کا ایک واقعہ منگلورو کے بیکم پاڈی میں رونما ہوا ہے ۔ جہاں ایک جوڑے نے کورونا انفیکشن کے خوف سے خودکشی کر لی۔ خودکشی کرنے سے پہلے اس جوڑے نے پولیس کمشنر کو آڈیو بھیجی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اب مزید کرونا کے متعلق میڈیا کی طرف سے پھیلائے جانے والی ’دہشت‘ کو برداشت نہیں کر سکتے، بنا ء بریں وہ خودکشی کر رہے ہیں۔ پولیس کمشنر این ششی کمار کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس موقع پر پہنچتی ،میاں بیوی پھانسی لگا کر خودکشی کرچکے تھے ۔ خودکشی کرنے والے جوڑے کی شناخت رمیش اور گونا آرسورنا کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ میں رہنے والے جوڑے میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا کی علامات ظاہر ہورہی تھیں ۔ وہ کئی دنوں سے اس کے بارے میں پریشان تھے۔ آڈیو نوٹ بھیجے جانے کے بعد پولیس کمشنر نے فوری طور پر مذکورہ جوڑے سے بات کی اور اپیل کی کہ کوئی غلط قدم نہ اٹھائیں۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ مذکورہ جوڑے کے گھر کا پتہ لگاکر جب تک پولیس وہاں پہنچتی، اس وقت تک اس جوڑے نے خودکشی کر لی تھی۔پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے جسے خاتون نے لکھا تھا۔ پولیس نے جوڑے کی طرف سے لگائے گئے کرونا سے متعلق خبروں پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹس یا کرونا کی علامات خودکشی کی وجہ نہیں ہیں۔ خاتون کا بیٹا پیدائش کے 13 دن بعد مر گیا تھا ، جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں رہتی تھی۔ علاوہ ازیں سوسائد نوٹ میںاس کی وضاحت کی کہ ، وہ ذیابیطس سے متأثر ہے ،اور روزانہ دو انسولین انجکشن لینا پڑتا ہے۔نیز اپنی تمام جائیداد غریبوں کے نام کرنے کی اپیل بھی کرڈالی ہے۔

You may also like

Leave a Comment