کنزیومرکورٹ میں شکایت درج کرنے کےلیے کجریوال نے آن لائن سسٹم کا آغاز کیا

نئی دہلی:وزیر اعلی اروندکجریوال نے صارفین کی عدالت میں شکایات درج کروانے کے لئے ایک آن لائن سسٹم کا آغاز کیا اور کہا کہ یہ خاص طور پر کووڈ19 وبا کے دوران سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین اب کسی بھی وقت اپنے گھروں سے شکایات درج کرسکیں گے اور آن لائن کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ کجریوال نے کہاکہ یہ کوڈ 19 عہد کا ایک اہم قدم ثابت ہوگا، ہم لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کے لئے پہلے سے ہی کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ دہلی شاید پہلی ریاست ہے جس کو ایسی سہولیات حاصل ہیں۔ یہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور دوسری ریاستیں بھی اس کی پیروی کریں گی۔کجریوال نے کہا کہ تقریبا 7 7000 صارفین کے معاملات ریاستی کمیشن میں زیر التوا ہیں جب کہ 8000 کے قریب ایسے مقدمات ڈسٹرکٹ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔