کانگریس نے کیا مزدوروں کے ریل سفر کا خرچ اٹھانے کا فیصلہ

بالی وڈ اداکارہ نے کہا ہمارے ٹیکس اورپی ایم کیئر فنڈزکا کیا ہوا
نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کے قہر کے درمیان کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں پھنسے مزدوروں کے گھر واپس جانے کے لئے ریل سفر کا خرچ کانگریس اٹھائے گی۔ اس بات کو لے حال ہی میں بالی وڈ کی مشہور اداکارہ رچا چڈھا نے ٹویٹ کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔انہوں نے کانگریس کے اس فیصلے پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کیوں ادا کرے گی پیسے؟ ہماری ڈونیشنز اور ٹیکس کے پیسے کا کیا ہوا؟ رچا چڈھا نے سونیا گاندھی کے فیصلے پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو پیسہ دینا کیوں پڑ رہا ہے؟ ہمارے ٹیکس اور ڈونیشنزکا کیا ہوا؟واضح رہے کہ کورونا وائرس کے قہر کے درمیان کئی بالی ووڈ اور ٹی وی سیلبریٹیزنے پی ایم کیئر فنڈ میں عطیہ دیا ہے۔ بتا دیں کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے درمیان مہاجر مزدوروںکو ان کے گھر پہنچانے کا کام مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ اسپیشل ٹرین کا کرایہ خود مہاجر مزدوروںکو دینا پڑے گا۔وہیں سونیا گاندھی نے حکومت کے اس فیصلے پر کہاکہ آج بھی لاکھوں مزدراور کارکن ملک کے مختلف کونوں سے گھر واپس جانا چاہتے ہیں،مگر نہ ذریعہ ہے، اور نہ پیسہ۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ حکومت ہند اور ریل کی وزارت ان مہاجر مزدوںسے مشکل کی اس گھڑی میں ریل سفر کا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سونیا گاندھی نے کہاکہ انڈین نیشنل کانگریس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے ہر یونٹ ہر ضرورت مند مزدور اور کارکن کے گھر واپسی کا ریل سفر کا کرایہ برداشت کرے گی اور اس بارے میں ضروری قدم اٹھائے گی۔ مہاجر مزدوںکے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے اورانسانی خدمات کے اس عزم میں کانگریس کا یہ تعاون ہو گا۔