Home قومی خبریں بہار: کانگریس ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں ہنگامہ،آپس میں دست وگریبان ہوئے 2 ارکان اسمبلی کے حامی

بہار: کانگریس ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں ہنگامہ،آپس میں دست وگریبان ہوئے 2 ارکان اسمبلی کے حامی

by قندیل

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعدآج کانگریس نے پارٹی دفتر صداقت آشرم میں ممبران اسمبلی کا اجلاس طلب کیا۔ کانگریس لیڈر بھوپش بگھیل کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ میں ریاستی کانگریس کے لیڈران سمیت نومنتخب ایم ایل اے شریک تھے۔ اسی دوران اچانک ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، دیکھتے ہی دیکھتے پارٹی کارکنان آپس میں دست وگریبان ہوگئے اور مار پیٹ اور گالیاں دینا شروع کردیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق ایم ایل اے سدھارتھ سنگھ اور ایم ایل اے وجئے شنکر دوبے کے حامی ایک دوسرے کے ساتھ بھڑگئے اور ایک دوسرے کو گالیاں دینا شروع کردی۔ دراصل حامی مطالبہ کررہے تھے کہ ان کے لیڈر کو قانون ساز مجلس کا لیڈر بنایا جائے۔ اسی دوران جھڑپیں شروع ہوگئیں اور بدسلوکی شروع ہوگئی۔ اس دوران انہوں نے بھوپش بگھیل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پارٹی کے خلاف نعرے بازی کی۔ بتادیں کہ انتخابی نتائج آنے کے بعد بھوپش بگھیل کو تمام فاتح ایم ایل اے کو ساتھ رکھنے کا ہدف دے کر بھیجا گیا ہے اور بنیادی طور پر اس معاملے پر ایک میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ کانگریس ہائی کمان جیتنے والے اراکین اسمبلی میں توڑ نہیں چاہتی، تاہم اس واقعے کے بعد یہ کہنا مشکل ہے کہ پارٹی اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکے گی ۔

You may also like

Leave a Comment