Home قومی خبریں کانگریس کو بڑا دھچکا ، پرنب مکھرجی کا بیٹا ابھیجیت ٹی ایم سی میں شامل

کانگریس کو بڑا دھچکا ، پرنب مکھرجی کا بیٹا ابھیجیت ٹی ایم سی میں شامل

by قندیل

نئی دہلی: بھارت کے سابق صدر اور کانگریس کے سابق سینئر لیڈر پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے پیر کو ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے کولکاتہ میں باضابطہ طور پر ترنمول میں شمولیت اختیار کی۔ ابھی جیت کی ترنمول میں شمولیت کو کانگریس کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جارہا ہے ،کیونکہ وہ کئی دہائیوں سے کانگریس میں شامل تھے۔خیال رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بائیں محاذ کے ساتھ اتحاد کے معاملے پر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی ابھیجیت مکھرجی کی مختلف رائے تھی۔ پارٹی کی شکست کے بعدانہوں نے کہا تھا کہ اگر کانگریس بائیں بازو کی حمایت کے بغیر مغربی بنگال میں انتخابات لڑتی ،تو پارٹی کے ووٹوں کا شیئر بڑھتا۔اگر پارٹی اکیلے انتخابات لڑتی ، تو کانگریس کے ووٹوں کی شرح میں اضافہ ہوتا، یہ میری ذاتی رائے ہے۔ تاہم یہ ضروری نہیں ہے کہ ووٹوں کی فیصد میں اضافہ کا مطلب نشستوں میں اضافہ ہونا ہے۔ ٹی ایم سی میں شمولیت کا فیصلہ ایسے وقت منظرعام پر آرہا ہے، جب کہ مغربی بنگال میں کانگریس کی سیاسی صورتحال خستہ ہے، اور ریاست میں قیادت کی ذمہ داری ادھیر رنجن چودھری پر ہے۔ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ کانگریس کی قیادت ابھیجیت مکھرجی کے ٹی ایم سی میں شمولیت پر کیا رد عمل ظاہر کرتی ہے۔ابھیجیت مکھرجی کی بہن شرمسٹھا مکھرجی کانگریس میں رہتے ہوئے دہلی سے سیاست کرتی ہیں۔ 2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں انہوں نے گریٹر کیلاش سیٹ سے الیکشن لڑا تھا،تاہم انہیں انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار سوربھ بھاردواج سے شکست ملی تھی ۔

You may also like

Leave a Comment