نئی دہلی:دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی اب تک کی بدترین کارکردگی ہے اور کل ہوئی ووٹنگ میں سے پارٹی کو پانچ فیصد سے بھی کم ووٹ ملے ہیں۔کانگریس کے 63 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے۔سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کی قیادت میں دہلی میں 15سال تک حکومت کرنے والی کانگریس مسلسل دوسری بار اسمبلی انتخابات میں ایک بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔پارٹی کے تین امیدوار– گاندھی نگر سے اروندر سنگھ لولی، بادلی سے دیویندر یادو اورکستوربا نگر سے ابھیشیک دت ہی اپنی ضمانت بچا پائے ہیں۔اگر کسی امیدوار کو حلقہ میں ڈالے گئے کل درست ووٹوں کا چھٹاحصہ نہیں ملتا ہے، تو اس کی ضمانت ضبط ہو جاتی ہے۔کانگریس کے زیادہ تر امیدواروں کو پانچ فیصد سے بھی کم ووٹ ملے ہیں۔دہلی کانگریس کے صدر سبھاش چوپڑاکی بیٹی شوانی چوپڑا کی ضمانت ضبط ہو گئی۔اسمبلی کے سابق صدرشاستری کی بیٹی پرینکا سنگھ کی بھی ضمانت ضبط ہو گئی ہے۔کانگریس تشہیری کمیٹی کے چیئرمین کیرتی آزاد کی بیوی پونم آزاد بھی سنگم وہار سے اپنی ضمانت نہیں بچا پائیں۔انہیں صرف 2406 ووٹ یعنی محض 2.23 فیصد ووٹ ہی ملے۔
کانگریس کے63 امیدواروں کی ضمانت ضبط
previous post