کانگریسی سو رہے ہیں ،دگ وجے وسنگھ نے زرعی قوانین کے خلاف مضبوط آوازکامشورہ دیا

بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ اورکانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے کسانوں کے احتجاج کے بہانے اپنی ہی پارٹی پرحملہ کیاہے۔مدھیہ پردیش میں کسانوں کی تحریک کے کم ہوتے ہوئے اثر کی وجہ سے انہوں نے پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ایم پی کسان کسان بے قصور ہیں لیکن کانگریسی سوئے ہوئے ہیں۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق کانگریس کے لیڈردگ وجے سنگھ نے کہاہے کہ ہریانہ ، پنجاب ، یوپی اور راجستھان میں کسان زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں،کیونکہ وزیر اعظم مودی ان کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے کسان بے قصور ہیں ، لیکن کانگریسی بھی سو رہے ہیں۔اٹھیں، احتجاج میں شامل ہوں اور ان قوانین کے خلاف آوازاٹھائیں۔