کنفیوژن:پبلک ٹرانسپورٹ بندہیں تومسافر اسٹیشن کس طرح پہونچیں گے؟

نئی دہلی:لاک ڈاؤن کے بعد 12 مئی سے15 جوڑی ٹرینوں کی سروس شروع ہورہی ہے۔ لاک ڈاؤن 17 مئی تک نافذہے۔ایسے میں بڑے سوال ہیں اورکنفیوژن ہی کفیوژن ہیں۔ جن مسافروں کے ٹرین میں ٹکٹوں کی تصدیق ہوگئی ہے وہ ٹرین کو پکڑنے اسٹیشنوں تک کیسے پہنچیں گے؟ اگر کسی کے پاس نجی کار ہے تو ، پھر اسٹیشن جانے کے لیے ضلعی مجسٹریٹ یاپولیس انتظامیہ سے خصوصی اجازت لیناہوگی۔ لیکن اس وقت یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ اگر کسی مسافر کو بھی اپنی گاڑی اسٹیشن تک پہنچنے کی اجازت مل جاتی ہے تو وہ اسٹیشن پر گاڑی کہاں کھڑی کرے گا۔ اپنے گھر ، یا منزل پر عوامی ٹرانسپورٹ بندہونے کی صورت میں اسٹیشن سے گھرکیسے پہونچاجائے گا۔شمالی ریلوے نے بہار ، مدھیہ پردیش سمیت ملک کے بہت سے شہروں کے لیے 16 لیبر اسپیشل ٹرینوں میں تقریباََ19 ہزار مزدوروں کو ملک کے مختلف مقامات پر روانہ کیا۔ شمالی ریلوے کے ترجمان دیپک نے بتایا کہ شمالی ریلوے نے اتوار کی رات تک 58 مزدور خصوصی ٹرینوں سے 69 ہزار مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔