سی ایم نتیش نے بہار میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا کیا اعلان ،نائٹ کرفیو جاری رہے گا

پٹنہ: ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ، جس کے بعد سی ایم نتیش کمار نے راحت دیتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نتیش کمار نے لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا مریضوں میں کمی آئی ہے۔ لہٰذا لاک ڈاؤن کو ختم کرتے ہوئے ، رات کا کرفیو شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔ سرکاری اور نجی دفاتر 50 فیصد حاضری کے ساتھ شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دکان کے کھلنے کے اوقات شام پانچ بجے تک بڑھا دیئے جائیں گے۔ آن لائن تعلیمی کام کیے جاسکیںگے ۔ نجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔ یہ انتظام اگلے ایک ہفتہ تک ہوگا۔ ابھی زیادہ بھیڑ سے بچنے کی ضرورت ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بہار میں کوروناسے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید43 لوگوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والے افراد کی کل تعداد 5424 ہوگئی ہے، جبکہ ریاست میں 762 نئے کیس سامنے آنے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 713879 ہوگئی ہے۔