سول سروسزکے امتحانات ملتوی

نئی دہلی:یونین پبلک سروس کمیشن نے ملک گیر پیمانے پر کووڈ-19 کے نتیجے میں نافذالعمل ہونے والے لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے نفاذ کے بعد صورتحال پر نظرثانی کی غرض سے ایک نظرثانی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ پابندیوں کی توسیع پرنوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال امتحانات اورانٹرویوزکے انعقادکاسلسلہ بحال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔سول سروسیز(ابتدائی) امتحان 2020 ، جو 31مئی 2020 کو منعقد ہوناتھا، اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ چونکہ اس امتحان کے بعدانڈین فاریسٹ سروس امتحان کا اسکریننگ ٹیسٹ بھی منعقد ہوتا ہے۔ لہٰذاانڈین فاریسٹ سروس امتحان کا نظام الاوقات بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ صورتحال پر 20مئی 2020 کو نظر ثانی کی جائے گی اور ان امتحانات کے لیے نئی تاریخوں کی مشتہری یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پرمستقبل میں کی جائے گی۔