سول سروسز ابتدائی امتحان: امیدواروں کو ماسک پہننا لازمی : یو پی ایس سی

نئی دہلی:یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے کہا ہے کہ سول سروسز (ابتدائی) امتحان دینے والے امیدواروں کے لئے 4 اکتوبر کوماس پہننا لازمی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ امیدوارشفاف بوتلوں میں سینیٹائزر بھی لاسکتے ہیں۔ یو پی ایس سی ہر سال ہندوستانی انتظامی خدمات (آئی اے ایس)، ہندوستانی خارجہ خدمات (آئی ایف ایس) اور ہندوستانی پولیس سروس (آئی پی ایس) کے لئے منتخب افسران کے انتخاب کے لئے ہر سال ابتدائی، مین اور انٹرویو والے سول سروس کے امتحانات منعقد کرتی ہے۔ کمیشن نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہاکہ تمام امیدواروں کے لئے ماسک یا چہرے کا کور کرنا لازمی ہے۔ کسی بھی امیدوار کو بغیر کسی ماسک کے امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو کووڈ 19 کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ انہیں امتحان ہالوں یا کمروں والے کیمپس میں بھی سماجی فاصلے پر چلنا پڑے گا۔ اس سال کا ابتدائی امتحان 31 مئی کو ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن سول سروسز (ابتدائی) امتحان 2020 اتوار 4 اکتوبر کو پورے ملک میں منعقد ہو گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ امتحان کے ہر سیشن میں شرکت کے لئے، امیدواروں کو اپنا فوٹو شناختی کارڈ لانا ہوگا، جس کا نمبر داخلہ کارڈ پر دیا جاتا ہے۔