چین میں پھر سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ،سیکڑوں پروازیں معطل

بیجنگ:کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے سلسلے میں چین کے مصروف ترین ہوائی اڈے پڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سینکڑوں فلائٹیں معطل کر دی گئی ہیں۔ چینی شہر شنگھائی کے ہوائی اڈے میں حالیہ چند روز میں سات نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ اس کے نتیجے میں حکام کی جانب سے پانچ سو سے زائد فلائٹیں معطل کردی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے تقریباً ساڑھے 17 ہزار افراد کا کووڈ ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں نئی قسم کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا آغاز گزشتہ برس چین سے ہی ہوا تھا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*