چین کے لیے جاسوسی کرتے پکڑے گئے راجیو شرما کے پیچھے اور بھی بڑے ہاتھ ہوسکتے ہیں:ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی(پریس ریلیز):سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنر ل سکریٹری عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ چین کےلیے جاسوسی کرتے چینی خاتون کے ساتھ پکڑے گئے راجیو شرما کے پیچھے اور بھی بڑے ہاتھ ہوسکتے ہیں۔ عبدالمجید نے مزید کہا ہے کہ چین نے رواں سال اپریل کے دوسرے نصف حصے سے ہی ہندوستانی علاقے میں دخل اندازی کرنا شروع کردیا تھا اور اب قریب 38,000مربع کلو میٹر ہندوستانی اراضی پر چین کا قبضہ ہے۔ اس مسئلے میں بھارت پہلے ہی اپنے 20فوجیوں کی قیمتی جانوں کی قربانی دے چکا ہے۔ مرکزی حکومت نے صرف بیان بازی اور چینی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کے مضحکہ خیز عمل کے علاوہ علاقے کی حفاظت کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا ہے۔ چین کے ذریعہ ہندوستانی سرزمین پر اس قبضے کے درمیان ہی، ویوکانند انٹر نیشنل فاؤنڈیشن (VIF) فاؤنڈیشن جس کو سنگھی تھنک ٹینک اور قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول نے قائم کیا تھا اس فاؤنڈیشن سے وابستہ صحافی راجیوشرما ایک چینی خاتون کے ساتھ ہندوستانی دفاع کی خفیہ دستاویزات کے ساتھ گرفتا ر کیا گیا ہے۔ اس سے کسی کو بھی یہ یقین ہوجاتا ہے کہ راجیو شرما کے پیچھے اور بھی بڑے ہاتھ ہوسکتے ہیں۔ایس ڈی پی آئی قومی جنر ل سکریٹری عبدالمجید نے اس بات پر زور دیکر کہا ہے کہ جاسوسی کے معاملے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات اور تفتیش کی ضرور ت ہے تاکہ راجیو شرما کے پیچھے جو بڑے ہاتھ ہوسکتے ہیں ان کو سامنے لایا جاسکے۔