Home قومی خبریں بچے کو اپنی ماں کے نام کے استعمال کاہے حق : دہلی ہائی کورٹ

بچے کو اپنی ماں کے نام کے استعمال کاہے حق : دہلی ہائی کورٹ

by قندیل

نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ کوئی باپ اپنی بیٹی پر شرائط نہیں تھوپ سکتا اور ہر بچے کو اپنی ماں کا ذیلی نام استعمال کرنے کا حق ہے۔عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کے والد کی درخواست پر سماعت کے دوران دیایہ بیان دیا۔ درخواست میں اس شخص نے حکام سے یہ ہدایت دینے کی اپیل کی ہے کہ دستاویزات میں ان کا نام ان کی بیٹی کے عرفی نام میں ظاہر کیاجائے نہ کہ ان کی ماں کے نام کے طور پر۔تاہم جسٹس ریکھا پلی نے ایسی ہدایت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ باپ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ بیٹی کو صرف اس کا نام استعمال کرنے کا حکم دے،اگر نابالغ بیٹی اس’کنیت‘ سے خوش ہے تو پھر آپ کو کیا مسئلہ ہے؟۔سماعت کے دوران اس شخص کے وکیل نے دلیل دی کہ اس کی بیٹی نابالغ ہے اور وہ خود اس طرح کے معاملات کا فیصلہ نہیں کر سکتی اور لڑکی کے نام کو الگ ر ہ رہی بیوی نے تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نام میں تبدیلی سے انشورنس کمپنی سے انشورنس کلیم حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا کیونکہ یہ پالیسی بچی کے نام پر اس کے والد کے نام سے لی گئی تھی۔

You may also like