20 C
نئی دہلی
Image default
بین الاقوامی خبریں

چین سے 640 لوگوں کو نکالاگیا: وزارت خارجہ

نئی دہلی:وزارت خارجہ نے جمعرات کوکہا کہ بھارت نے کروناوائرس سے متاثر چین سے 640 ہندوستانیوں کو نکالا ہے اور مہم کوبیجنگ کی مددسے چلایاگیاہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے کہا کہ ان ہندوستانیوں کے علاوہ 10 دیگر ہندوستانیوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ چین سے واپس آنا چاہتے ہیں لیکن وہ وائرس تحقیقات میں ناکام رہے۔کمار نے کہاہے کہ ہم ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی واپسی کے لیے تمام امکانات کی تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے چین سے آنے والے لوگوں کو جاری عام ویزا اور تمام موجودہ ای ویزا ملتوی کر دیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment